لَہُو | Urdu Poetry by Zishan Alam

 

کتنا لہو چاہیے تجھے میرا، اے سرزمینِ ہند بتا مجھے
میں بے بس ضرور ہوں آج، بے سہارا نہیں ہوں، بتا دوں آج تجھے

بے شک حکومت تیری ہے، عدالت، گواہ، اخبار سب تیرے ہیں
میرا کیا ہے یہاں، آ جا ایک بار، دکھا دوں آج تجھے

بہت غرور ہے تجھے چار دن کی حکومت کا، تو بھول گیا
میں تو صدیوں سے سلطان ہوں، آ، تھوڑا تاریخ پڑھا دوں تجھے

تیری ظالم حکومت کی عمر میں بس تھوڑے سے دن باقی ہیں
میرے جذبات کی آگ بجھنے نہیں دوں گا، جو جلائے گی تجھے

تیری اس خود غرض حکومت کی دھاڑ سے ڈرتا نہیں ہوں میں
لیکن میری آواز کی گونج تیرے کانوں میں سنائی دے گی تجھے

چار دن کی چاندنی کے بعد اندھیرا لازمی ہے، یاد رکھ
تیری حکومت کی راتیں گہری ہیں، سَویرا ہونے نہیں دے گی تجھے

تیری حکومت کی داستان ہوگی بس کچھ دنوں کی مہمان
میری کہانی ہوگی صدیوں کی پہچان، سنائی دے گی تجھے


Written by Zishan Alam 

 Book: Lafzon ke mousam me





 

لَ

The zishan's view

This is zishan alam .Writer .Poet.and Author of Lafzon ke mousam me .Social Activist.मुस्लिम का बेटा हूं हिंदू का भाई हूं लेकिन दीवाना हूं इंसानियत का //

एक टिप्पणी भेजें

और नया पुराने