چہرے پر الگ ہی اداسی سجائے بیٹھے ہیں
شاید کوئی بات دل سے لگائے بیٹھے ہیں
دل کی گہرائیوں میں ایک درد سا چھپا ہے
جو آنکھوں میں اتنے آنسو سجائے بیٹھے ہیں
کوئی تو بات ہے جو دل پہ وار کر گئی
اس لیے لبوں سے مسکراہٹ ہٹائے بیٹھے ہیں
وہ کچھ بتائیں تو ہمیں بھی پتا چل جائے
کیوں چہرے پہ اتنی خاموشی سجائے بیٹھے ہیں
دل کی بات کرنے کو تو جی چاہتا ہے
مگر لبوں پر لفظوں کو دفنائے بیٹھے ہیں
ہمت کر کے مجھے وہ تھوڑا اشارہ تو دے
کیوں مجھ سے بھی آج آنکھیں چرائے بیٹھے ہیں
Written by Zishan Alam
Book: Lafzon ke mousam me