یا رب، تُو نے مجھے سنبھال رکھا ہے نظم | Zishan Alam urdu poetry

0 The zishan's view

 




لبوں پر تیرا نام رکھا ہے،

یا رب، تُو نے مجھے سنبھال رکھا ہے۔

شروع کرتا ہوں تیرا نام لے کر،

تُو نے مجھے ہر بلا سے بچا رکھا ہے۔

یا رب، تُو نے مجھے سنبھال رکھا ہے۔

تُو واحد ہے، تُو لا شریک ہے،

تیری شان ہے — جلّ جلالہُ۔

تُو عظیم ہے، تُو کریم ہے،

رحمان تُو، رحیم ہے۔

پھر بھی تُو نے مجھے میری اداؤں میں ڈھال رکھا ہے،

یا رب، تُو نے مجھے سنبھال رکھا ہے۔

گناہوں کا میرا ایک دریا ہے،

تُو نے اُس پر پردہ ڈال رکھا ہے،

اور مجھے اچھوں میں شامل کر رکھا ہے،

یا رب، تُو نے مجھے سنبھال رکھا ہے۔

تنکے سا وجود ہے میرا، میں تو

کب کا خاک ہو گیا ہوتا،

بس تیری رحمتوں نے مجھے پال رکھا ہے،

یا رب، تُو نے مجھے سنبھال رکھا ہے۔



Author  zishan alam

book Lafzon ke mousam me

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

About Us

Aflex Template is Designed Theme for Giving Enhanced look Various Features are available Which is designed in User friendly to handle by Piki Developers. Simple and elegant themes for making it more comfortable